دنیا بھر میں اس کھلاڑی کا کوئی متبادل نہیں !! سرفراز احمد نے کس کھلاڑی کے بارے میں کہا؟

16  ستمبر‬‮  2016

کراچی (این این آئی)قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھااور ٹیسٹ ٹیم کو پہلے نمبر پر لانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں ? دنیا بھر میں آفریدی کا کوئی متبادل نہیں ہے اگر وہ ٹیم میں واپس آئے تو انہیں ضرور خوش آمدید کہوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ ٹی 20 میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی میری کوشش ہے کہ جو کچھ بڑوں سے سیکھا وہ جونیئرز کو بتاؤں اور پوری ٹیم کو آگے لے کر جاؤں۔ کسی بھی سیریز کے دوران ایک میچ جیت کر بالکل آرام نہیں کریں گے اور لڑکوں کو یہ بات باور کرائیں گے کہ ہم نے غافل نہیں ہونا کیونکہ ٹی 20 میں اگر 10 منٹ بھی مخالف ٹیم کو مل جائیں تو میچ کا پانسہ پلٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاکول اکیڈمی میں کھلاڑیوں نے بہت زیادہ محنت کی جس کی وجہ سے ہماری فٹنس بہتر ہو رہی ہے جو بہت ہی اچھی بات ہے۔ ٹی 20 میں اگر فیلڈنگ اچھی ہو تو کسی بھی ٹیم کو ہرایا جاسکتا ہے۔ڈومیسٹک میں پرفارمنس کی وجہ سے ہی عمر اکمل سمیت بہت سے دوسرے لڑکے ٹیم میں واپس آئے ہیں اور جو بھی وہاں پرفارم کر رہا ہے اسے ٹیم میں جگہ مل رہی ہے۔کوچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ وقار بھائی کا اپنا سٹائل تھا اور مکی آرتھر کا اپنا انداز ہے لیکن دونوں لوگ ہی ٹیم کو بہتر کرنا چاہ رہے ہیں۔ مکی آرتھر کی ون ڈے ٹیم کی بہتری کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…