لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بلے باز عمر اکمل کو نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو وضاحت پیش کر دی ہے کہ وہ عمر اکمل کو اچھی کارکردگی کی وجہ سے زیر غور لایا گیا ہے ۔عمر اکمل کے ڈسپلنری ایکشن کے حوالے سے بھی بورڈ کو اعتماد میں لیا گیا ہے ۔ ان کو قومی ٹیم کا حصہ اس لئے بنایاگیا ہے کہ وہ آج کل فارم میں ہیں اور قومی ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔میں نے خود بھی اس سے بات کی ہے اور وہ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔وہ کارکرگی کی بنیاد پر ہی قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنانا چاہتاہے ۔وہ چاہتا ہے کہ اسے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا بھی حصہ بنایا جائے ۔سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور اوپنر بلے باز احمد شہزاد کو ان کی فٹنس اور فارم کے مسائل کی وجہ سے زیر غور نہیں لایاگیا ہے ۔ان کیلئے سلیکشن کے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں ۔ وہ کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر ہی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں ۔جب ہم مطمئن ہونگے کہ ان کی فارم ٹھیک اور فٹنس لیول ٹھیک ہوگیا ہے تو ان کو سلیکشن کیلئے زیر غور لایا جائیگا۔عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈسپلنری ایکشن کی وجہ سے دورہ انگلینڈ سے باہر رکھا گیا تھا ۔عماد بٹ کی سلیکشن کے حوالے سے کہا کہ ہیڈ کوچ اورکپتان چاہتے ہیں کہ ان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مزید وقت دیا جائے۔ انہوںنے مزید کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ آرہا ہے ۔جوکھلاڑی اچھا پرفارم کرے گا وہ کھیلے گا جس کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہوگی اسے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھیج دیا جائیگا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز ہمارے لئے اچھی ثابت ہوئی ہیں اور وہ ہمار ہوم گرائونڈ بن چکا ہے ۔ ہم نے وہاں آسٹریلیا ‘انگلینڈ سمیت بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے ۔ ٹیسٹ میں ہم نمبر ون ہیں مگر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔تمام کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔
عمراکمل کوکارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا،انضمام الحق نے شاہد آفریدی ،احمدشہزاد،عمادبٹ کوٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے



















































