پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شہریار خان کالندن میں دل کاآپریشن ،نیا چیئرمین پی سی بی؟ اہم خبر آگئی

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو لندن کے رائل برومپٹن ہسپتال میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق شہریار خان کا لندن میں دل کا کامیاب آپریشن ہو گیا ہے، رائل برومپٹن ہسپتال میں ہونے والے آپریشن کے بعد شہریارخان کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے دل کی سرجری کامیاب رہی اور انہیں آئندہ 10روز میں ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل جائے گی تاہم شہریارخان کو مکمل صحت یاب ہونے میں 2سے 3ماہ آرام کا عرصہ درکار ہے۔دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار خان کو 3ماہ تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، شہریار خان ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اگر وہ اس عہدے پر برقرار رہے تو لندن سے ٹیلی فون پر ہی بورڈ کے معاملات چلائیں گے تاہم امکان ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیں۔واضح رہے کہ آئین کے مطابق کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں قائم مقام چیئرمین منتخب کرسکتا ہے جبکہ استعفیٰ کی صورت میں پیٹرن پاکستان کرکٹ بورڈ وزیر اعظم انتخاب کے ذریعے نئے چیئرمین کی تعیناتی کا حکم بھی دے سکتے ہیں



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…