ہمیشہ ٹیم میں کم بیک کرنے کے بعد یہ کام کیا ہے‘ سلمان بٹ نے بڑی بات کہہ دی

12  ستمبر‬‮  2016

ملتان( آن لائن ) سلمان بٹ قومی ٹیم میں واپسی کیلیے پر امید ہیں، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کم بیک کے بعدہر ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارم کیا،کھلاڑی کاکام فٹنس اور فارم برقراررکھنا ہے، ضرورت پڑنے پر موقع دینے کا فیصلہ سلیکٹرز کرینگے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی پوری کرنے کیلیے زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان بٹ قومی ٹیم میں واپسی کیلیے خاصے پ?ر امید نظر آئے، اسپاٹ فکسنگ کیس میں دی جانے والی سزا ختم ہونے کے بعد سابق کپتان تواترکیساتھ ملکی سطح کے ایونٹس میں شرکت کررہے ہیں، مستقبل کے حوالے سے سوال کیے جانے پرانھوں نے کہا کہ کم بیک کرنے کے بعد سے ڈومیسٹک مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،ایک کھلاڑی کی حیثیت سے ہمارا کام اپنی فٹنس اور فارم کو برقرار رکھنا ہے، ٹیم کی کیا ضرورت اور کس کو کب اور کہاں موقع دینا مناسب ہوگا، یہ فیصلہ سلیکٹرز کو کرنا ہے۔عمر اکمل نے مجھ سے زیادہ رنز کیے اور کئی فتح گر اننگز کھیلیں، ان کی قومی ٹیم کو ضرورت تھی، اس لیے منتخب ہوگئے،امید ہے کہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے، خود کو فٹ اور پرفارمنس کے قابل رکھنے کیلیے سخت محنت کررہا ہوں، موقع ملا تو توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا بڑا نقصان ہورہا ہے، خواہش ہے کہ پاکستانی شائقین کو جلد از جلد ہوم گراؤنڈز پر میچز دیکھنے کا موقع ملے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…