منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

آسٹریلوی کپتان علیم ڈار سے لڑ پڑے، مائیکل کلارک نے کیا کہا ؟ جواب میں پاکستانی امپائر کا ردعمل جانئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستانی امپائر علیم ڈار سے شدید بحث و تکرار کے بعدان پر ہاتھ اٹھانے کی دھمکی دے ڈالی۔

تفصیلات کےمطابق حالیہ ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز سیریز میں تین ایک کی شکست کے خوف سے بے حال آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بجائے اپنی اور اپنی ٹیم کی کارکردگی بڑھانے کے کھیل کےمیدان میں بدمعاشی پر اتر آئے اور علیم ڈار پر میچ ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ علیم ڈار کے انکار پر خراب روشنی کا بہانہ کیا اس پر بھی بات نہ بنی تو علیم ڈار سے بحث و تکرار شروع کر دی اور بات یہاں تک آپہنچی کہ ایک دم ہاتھ سے اشارہ کر کے علیم ڈار کو تھپڑ مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔ جس پر علیم ڈار نے سخت انداز میں انہیں ایک طرف کرتے ہوئے میچ جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔علیم ڈار نے  واقعہ کی تفصیلات سے آئی سی سی  کو آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد آسٹریلوی کپتان کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…