جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

عمر اکمل کا اپنے کیرئیر بارے زبردست فیصلہ ، بڑی بات کہہ دی

datetime 11  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے نوجوان بلے باز عمراکمل نے کہاہے کہ گزشتہ چند ماہ بڑے سخت تھے اور کسی تنازعے کے بغیر ٹیم میں واپسی ان کا مقصد ہے۔عمر اکمل کو رواں سال بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ڈسپلن کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے انھیں ٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔ایک انٹرویو میں عمراکمل نے کہا کہ میرا مقصد بغیر کسی تنازعے کے واپسی کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے لیے گزشتہ چند مہینے بہت سخت رہے ہیں کیونکہ میں ٹیم سے باہر تھا تاہم کیربیئن پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں کھیلنے سے مجھے اپنی توجہ برقرار رکھنے میں مدد ملی۔انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی سیریز میرے لیے بہت اہم ہے، میں ٹیم کو جیت میں مدد کرنا چاہتا ہوں تاکہ میں ون ڈے ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرسکوں۔عمراکمل نے سی پی ایل کے بعد رواں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ کے کامیاب بلے باز ہیں جہاں انھوں نے لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچوں میں 101 کی اوسط سے 304 رنز بنا ئے۔
عمر نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ایک میچ میں 48 گیندوں پر شاندار 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی ٗ یاسرعرفات کے ایک اوور میں 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنز حاصل کئے تھے۔قومی ٹیم میں دوبارہ شامل کئے جانے پر عمر اکمل نے کہاکہ میں سی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی جاری کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکرگزار ہوں، لیگ میں میری کارکردگی سے مجھے ڈومیسٹک میں رنز کرنے میں مدد ملی جس کے باعث قومی ٹیم میں منتخب کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کی جانب سے اعتماد بڑھانے پر شکرگزار ہوں۔پاکستان کی جانب سے 79 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے بلے باز نے قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کو اپنی دلی خواہش قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کے عظیم بلے بازوں جاوید میانداد، ظہیرعباس، یونس خان، انضمام الحق اور مصباح الحق کی طرح اپنے کیریئر کو خیرباد کہنا چاہتاہوں۔پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی جس میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…