جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز،سرفراز احمد اپنی حکمت عملی سامنے لے آئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) چار روزہ کیمپ میں سیریز کے لئے منتخب کھلاڑیوں کے فائن ٹیوننگ بولنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ میں بہتری کی کوشش کی جائے گی۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز مختصر طرز کی خطرناک ٹیم ہے۔ لیکن ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں۔ جو ان کے خلاف فتح سے ہمکنارکرسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں ٹونٹی ٹونٹی چمپئن ویسٹ انڈیز سے سیریز کی تیاری کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختصر تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ، عید کے بعد سیریز کے لئے منتخب 15کھلاڑیوں کی کیمپ کے دوران فائن ٹیوننگ کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق یواے ای میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آغاز 23ستمبرسے تین میچوں پرمبنی ٹی ٹونٹی سیریز سے ہوگا۔ کیریبیئن ٹیم ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی عالمی چمپئن ہے اور حال ہی میں فلوریڈا میں اس نے بھارت کے خلاف بیس بیس اوورز کرکٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل 245 رنز بنایا۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنل میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کوآخری اوور میں مسلسل چارچھکے لگاکر ویسٹ انڈیز کو فاتح بنانے والے کارلوس براتھ ویٹ اب ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹونٹی کپتان ہیں۔ چمپئن ٹیم سے اہم سیریز کی تیاری کے لئے پی سی بی نے عید کے بعد مختصر تربیتی کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…