کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ہی دن میں ہیرو سے زیرو بنا دیا جاتا ہے، میڈیا سلیکشن کمیٹی کا کردار ادا نہ کرے ٗ جب مناسب سمجھوں گا خود ہی کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں ایک ہی دن میں ہیرو سے زیرو بنا دیا جاتا ہے ٗجب مناسب سمجھوں گا خود ہی کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا،پہلے ٹی ٹونٹی میں سرفراز احمد نے بطور کپتان اچھا پرفارم کیا ہے ٗون ڈے کی کپتانی میں اظہر علی فلاپ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو موقع دیا جانا اچھا ہے،چیف سلیکٹرانضمام الحق سے ملاقات ہوئی ہے ٗمیڈیاسلیکشن کمیٹی کارول ادانہ کرے ٗانٹرنیشنل لیگزکیلئے دو تین کلبوں سے بات چیت چل رہی ہے ٗجب بھی موقع ملاپاکستان کیلئے ضرورکھیلوں گا ٗابھی کاؤنٹی اورڈومسٹک کرکٹ پرفوکس ہے۔
’’ ایک دم ہیرو سے زیرو بنا دیا جاتا‘‘ شاہد آفریدی برس پڑے, ریٹائرمنٹ بارے اعلان کر دیا
10
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں