پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کپتانی کے معاملے پر اظہر علی کے انکار کے بعد پی سی بی نے بھی فیصلہ کر لیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی جانب سے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے سینئر کھلاڑیوں اور صحافتی حلقوں کے دباؤ کے بعد اظہر علی کو نا صرف ون ڈے کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے بلکہ انہیں ون ڈے ٹیم سے ہی نکالنے پر غور کیا جا رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ون ڈے کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں شرمناک شکست کے بعد سے انضمام الحق اور دیگر بورڈ ارکان کے علاوہ سینئر کھلاڑیوں اور صحافتی حلقو ں کی جانب سے کرکٹ بورڈ حکام اور اظہر علی پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ انہیں کپتانی سے الگ کر دیا جائے اور ان کی جگہ پر سرفراز احمد کو کپتان بنایا جائے ۔
جس کے بعد اظہر علی کپتانی چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے شہریار خان کو مطلع کیا تھا کہ کپتانی چھوڑنے کی کوئی وجہ نہیں ہے لہذا وہ کپتانی نہیں چھوڑیں گے ۔ جس کے بعد پی سی بی حکام نے انہیں ناصرف ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے بلکہ انہیں ون ڈے ٹیم سے نکال کر صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے ۔دوسری جانب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اظہر علی نے کپتانی چھوڑنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…