کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہد آفریدی پشاور زلمے نہیں چھوڑیں گے ، تمام معاملات طے پا گئے ، دوسرے ایڈیشن میں اسی ٹیم کی جانب سے ایکشن میں ہونگے آفریدی کو پشاور زلمی فاؤنڈیشن کا صدر بنایا جا رہا ہے جبکہ پہلی بار باقاعدہ معاوضہ طے کرتے ہوئے تحریری معاہدہ بھی ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے رواں برس پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی،اسی دوران ان کے ٹیم اونر سے اختلافات ہوگئے،انھوں نے بددل ہو کر فرنچائز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا مگر بعض ’’بڑوں‘‘ نے اس اقدام سے باز رکھا، ذرائع نے بتایا کہ آفریدی کے ایک دوسری ٹیم سے معاملات تقریباً طے بھی ہو چکے تھے جو انھیں ’’کنگز‘‘ کی طرح رکھنے کو تیار تھی، مگر پھر گذشتہ دنوں پشاور زلمی کے اونر سے فیصلہ کن ملاقات ہوئی جس میں گلے شکوے دور کر لیے گئے، آفریدی کو اب پشاور زلمی فاؤنڈیشن کا صدر بنایا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا میں اس کے تمام معاملات وہی دیکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق بوم بوم کے دوست احباب کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے