اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں اپنی اہمیت جتلانے کیلئےدھمکی دی ہے اور اگر اسے دولت کے بل پر حسب منشا مقام نہیں دیا گیا تو چیمپئنز ٹرافی 2017 کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری اجے شرکے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بورڈ آئی سی سی کی فنانس، کامرس اور چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کا رکن نہیں، یہ بات ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے۔بگ تھری اصلاحات ختم کیے جانے کے بعد ہمیں حیثیت کے مطابق اہمیت نہیں دی جارہی، آئی سی سی کو چاہیے کہ برتائو میں بہتری لائے ورنہ بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا میں اپنا وقار برقرار رکھنے اور مفادات کے تحفظ کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔