اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی چوہدراہٹ کے زعم سے نکل نہیں پا رہا ہے ۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اس کی بات نہ مانی گئی تو آئندہ بر س ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم شامل نہیں ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری آئی سی سی کے فنانس کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اجے شرکی نے اجلاس کے دوران دھمکی دی کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کی بات نہ مانی گئی تو بھارتی ٹیم اگلے سال انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کرکٹ میلے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت نہیں کرے گا ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے مطالبات کے حق میں اور مفادات کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے مگر اس کے باوجود آئی سی سی کے فنانس ، کامرس ایگزیکٹیو کمیٹی اور دیگر مالی معاملات میں ہماری کوئی نمائندگی نہیں ہے اور اگر بھارت کی یہ تذلیل جاری رکھی گئی تو بھارتی کرکٹ بورڈ آئندہ برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کر دے گا۔ آئی سی سی کی تمام کمیٹیوں میں تبدیلی کرنے کے مطالبے کے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی نے مطلوبہ تبدیلیاں نہ کیں تو بھارت اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ۔
ہماری بات نہ مانی گئی تو ۔۔۔ بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی، بڑی دھمکی دے ڈالی
7
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں