کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی فٹبال کے کھلاڑی نکلے شہر قائد میں یوم دفاع پر فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا، سندھ کے وڈے سائیں بھی کھلاڑی نکلے، ان کا مقابلہ وزیر کھیل محمد بخش مہر سے تھا، مراد علی شاہ نے 2 گول داغ دیئے۔کراچی میں یوم دفاع کی مناسبت سے بلدیہ فٹبال اسٹیڈیم میں فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی میدان میں اتر گئے اور شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول داغ دیئے، ان کا مقابلہ وزیر کھیل محمد بخش مہر سے تھا تاہم وہ صرف ایک گول کرسکے۔وزیراعلی سندھ آسکانی برادرز جبکہ وزیر کھیل ماڑی پور بلوچ کلب کی طرف سے کھیل رہے تھے۔