اولڈٹریفورڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)وکٹ کیپر سرفراز احمد پہلی بار گرین شرٹس کی کمان سنبھالیں گے۔سرفراز احمد پاکستان کے ساتویں ٹی ٹوئنٹی کپتان ہوں گے۔پاکستان کی جانب سیٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 43 میچوں میں گرین شرٹس کی قیادت شاہد آفریدی نے کی۔ان کی کمان میں 19 فتوحات اور 23 ناکامیاں بھی پاکستان ٹیم کا ریکارڈ ہیں۔محمد حفیظ کی قیادت میں 29میچوں میں پاکستان کو17 میں فتح اور11 میں شکست ہوئی۔ ایک میچ ٹائی ہوا۔
شعیب ملک نے17 ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے, 12 جیتے اور 4ہاریجبکہ ایک میچ ٹائی ہوگیا۔مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان کو 8میچوں میں سے 6 میں فتوحات اور 2 مین ناکامیاں نصیب ہوئیں۔یونس خان نے بھی 8 ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کی قیادت کی۔ 5 جیتے اور3ہارے، یونس خان کی کپتانی میں پاکستان 2009 ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بنا۔ اس طرح یونس خان ،عمران خان کی طرح پاکستان کے عالمی چیمپئن کپتان ہیں۔ انضمام الحق کی کپتانی میں پاکستان کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔
ٹی 20میچز۔۔گرین شرٹس کی قیادت کا اعزاز سب سے زیادہ با رکس کو ملا ؟نام سامنے آگیا
7
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں