پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سرفراز آج کہیں دھوکہ تو نہیں دےگا ؟ فیصلے کی گھڑ ی آن پہنچی

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان کی کپتانی کرنے پر خوش ہوں۔ زمبابوے میں ایک ون ڈے میں اظہر علی کے ان فٹ ہونے پر کپتانی ملی تھی اب مستقل کپتانی ملنے پرٹیم کو فتح دلانا چاہتا ہوں۔ ٹیم نئی ہے اور جذبے کے ساتھ کھیلیں گے، تاکہ دورہ اچھے نوٹ کے ساتھ ختم ہو۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق اپنےامتحان میں سرخرو ہوئے۔ ٹیسٹ سیریز برابر ہونے کے بعد ون ڈے سیریز میں اظہر علی ناکام رہے۔ اب سرفراز احمد کی آزمائش ہے۔ ون ڈے کپتانی ملنے سے قبل سرفراز احمد کو انگلینڈ کے خلاف ایک اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔بدھ کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہورہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ شاہد آفریدی کی جگہ کپتانی ملنے کے بعد سرفراز احمد پہلی بار پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی کریں گے۔سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ملک کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے اور میں انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی کا شدت سے منتظر ہوں۔ کوشش کروں گا کہ کپتان کی حیثیت سے مثبت کرکٹ کھیلوں۔ اپنی کارکردگی اور کپتانی سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ پہنچائوں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم چھ سال سے سیٹ ہے۔ ون ڈے ٹیم میں مصباح الحق یونس خان اور شاہد آفریدی کی ریٹائر منٹ کے بعد ہم نئی ٹیم تشکیل دینے اور جدید کرکٹ سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہار سے نہیں ڈریں گے۔لارڈز میں جیت سے دورے کا آغاز کیا تھا اب اختتام بھی جیت کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ دورے کو ہائی نوٹ کے ساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف پاکستانی اننگز شروع کریں گے۔ کپتان کی حیثیت سے پہلے میچ میں کوئی ریکارڈ نہیں بنانا چاہتا بلکہ اپنے ملک کو جتوانا چاہتا ہوں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت اچھی چیز ہے۔ بیٹنگ میں کسی دبائو کا شکار نہیں ہوں اپنا نیچرل گیم کھیلنا چاہتا ہوں۔ ہم ماضی کی جانب نہیں دیکھ رہے۔ اس وقت پاکستان کی رینکنگ ساتویں ہے ۔ہم پاور ہٹرز کے ذریعے ٹیم کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔ انگلش ٹیم اپریل میں کول کتہ میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل کے بعد دوسرا میچ کھیل رہی ہے۔ جون میں اس نے سری لنکا کو سائوتھمپٹن میں شکست دی تھی۔ انگلش ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں کبھی کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں ہاری ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 13ٹی ٹوئنٹی میچ ہوئے ہیں۔ پاکستان نے تین اور انگلینڈ نے9میں کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ ٹائی رہا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…