بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

’’جان بچی سو لاکھوں پائے‘‘ معروف بھارتی کرکٹر دھونی کو بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مقدمہ خارج کردیا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جنوبی کرناٹکا کی عدالت نے اس مقدمے میں دھونی کو غلط طلب کیا جہاں ہندو انتہا پسندوں نے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا تھا۔جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف عدالت میں طلبی کے آرڈر سمیت تمام تر سماعت کو خارج جاتی ہے۔یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب 2013 میں بزنس ٹوڈے نامی میگزین کے سرورق پر دھونی کو ہندو بھگوان وشنو کے روپ میں مختلف مصنوعات تھامے دکھایا گیا تھا اور خبر کی تھی کہ دھونی کس طرح مشہور برانڈز کیلئے لازمی چہرہ بن گئے۔
میگزین نے اس موقع پر ان کے آٹھ ہاتھوں میں آٹھ مشہور برانڈز کی مصنوعات تھما کر بھگوان وشنو کی شکل دینے کی کوشش کی تھی۔ان اشتہارات کے بعد دھونی کے خلاف مختلف ریاستوں میں احتجاج مظاہروں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں عدالتوں میں مختلف درخواستیں بھی دائر کی گئیں۔انہی میں سے ایک درخواست پر بنگلور کی عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ اے295 کے تحت سماعت شروع کی، اس دفعہ کے تحت مجرم کو 3 سال تک قید یا جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں ٗجب اگست میں کرناٹکا ہائی کورٹ سے بھی دھونی کی درخواست مسترد کر دی گئی تو انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ سال عدالت نے دھونی کے خلاف فوجداری مقدمہ قائم رکھنے کا حکم جاری کیا تھا تاہم پیر 5 ستمبر کو ان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…