جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

نئی ون ڈے رینکنگ جاری،سرفراز احمد کی لمبی چھلانگ،خوشخبری مل گئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ میں کھلاڑیون کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہوسکا تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد 21 درجے کی چھلانگ لگاکر 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور آخری میچ میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد رینکنگ میں 21 درجے ترقی پاکر 40 ویں نمبر پر آگئے ہیں ٗ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی 15 درجے ترقی پاکر 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی بلے باز جگہ نہ بنا سکا، جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز بدستور سرفہرست ہیں ٗ بھارت کے تین کھلاڑی ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 10 بہترین بولرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا تاہم محمد عرفان کا گیارہواں نمبر ہے ٗ آل راؤنڈرز میں بھی کوئی پاکستانی ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1۔4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم پوری سیریز میں صرف سرفراز احمد ہی وہ واحد بیٹسمین تھے جنہوں نے 300 رنز بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…