جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بہت سخت رہی،اظہرعلی نے پاکستانی ٹیم بارے بڑی بات تسلیم کرلی

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے تسلیم کیاہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت ون ڈے کرکٹ میں دنیا سے بہت پیچھے ہے۔ایک غیرملکی خبررساں ادارے کوانٹرویودیتے ہوئے اظہرعلی نے کہاکہ سٹرائیک ریٹ کے معاملے میں پاکستانی ٹیم باقی دنیا سے کافی پیچھے ہے۔اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بہت سخت رہی۔ پاکستانی ٹیم بہت اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکی لیکن اس سیریز کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ کچھ باصلاحیت کرکٹرز ضرور سامنے آئے ہیں جیسے حسن علی، محمد نواز اور عماد وسیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کا اس وقت ایک بڑا مسئلہ آل راؤنڈر کا ہے لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس دورے میں ہمیں دو آل راؤنڈر مل گئے ہیں اور اگر انھیں سپورٹ کیا جائے تو وہ ٹیم کے لیے بڑے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔‘اظہر علی نے اپنی بیٹنگ کی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ کسی بھی کپتان کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی انفرادی کارکردگی سے ٹیم کے لیے مثال بنے۔انھوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی ہوگی تاکہ وہ تیار ہوکر میچ ونرز بن سکیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…