لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )گرین شرٹس کی ایک روزہ میچوں میں بدترین کارکردگی کے باعث کرکٹ کے آئندہ میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت خطرے میں پڑ گئی ،پاکستان درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے اور اسے عالمی کپ 2019ء4 4 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لئے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن درکار ہے۔تفصیلات کے مطابق اگلا عالمی کپ اانگلینڈ میں کھیلا جائے گا کہ جس میں دنیا کی آٹھ سرفہرست ٹیمیں براہ راست شرکت کریں گی جبکہ باقی چار ٹیموں کو 2018ء4 4 میں بنگلہ دیش میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔اس ابتدائی مرحلے کی دو سرفہرست ٹیموں کو عالمی کپ میں جگہ ملے گی۔ اگر پاکستان 30 ستمبر 2017ء 4 تک دنیا کی سرفہرست 8 ٹیموں میں شامل نہیں ہو سکا تو اسے اس کوالیفائنگ راؤنڈ میں نہ صرف کھیلنا پڑے گا بلکہ کامیابی بھی حاصل کرنا پڑے گی۔اگلے عالمی کپ کو 10 ٹیموں تک محدود کرنے کے فیصلے پر ویسے ہی خاص تنقید ہو رہی ہے کیونکہ اس سے ایسوسی ایشن ممالک کو دستیاب مواقع بہت کم ہوجائینگے۔