جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

شہریارخان کی ریٹائرمنٹ مشکوک ۔۔۔ پی سی بی کے ایک اور بڑے عہدیدار کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کی طویل ترین اننگز ختم ہونے کے قریب ہے۔ پی سی بی انتخاب عالم کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے۔انتخاب عالم گزشتہ 57 برسوں سے کسی نہ کسی طرح پاکستان کرکٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔ 74 سالہ انتخاب عالم ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر کے عہدے پر فائز ہیں۔بقول چیئرمین پی سی بی شہریار خان گورننگ بورڈ کے فیصلے کے مطابق اب ٹیم کا منیجرتلاش کیا جائے گا کیونکہ انتخاب عالم 30 ستمبر کوریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس طرح ا نتخاب عالم کی طویل ترین اننگز کا خاتمہ اب قریب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخاب عالم اب بھی پاکستان کرکٹ سے ناطہ توڑنے یا ختم کرنے لئے تیار نہیں ہیں اسی لئے وہ کہتے ہیں کہ سیریز کے بعد پاکستان جا کر دیکھیں گے لیکن یہ بات طے ہے کہ بورڈ انہیں اب جبراً ریٹائر کرنے جا رہا ہے اور ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔پاکستان نے 23 ستمبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنا ہے اور اس سیریز کے لئے نیا منیجر تلاش کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…