ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

گرین شرٹس پرکلین سویپ کی تلوارنہ چل سکی

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(این این آئی)پاکستان آخری ون ڈے میں انگلینڈ کوچاروکٹوں سے شکست دیکروائٹ واش سے بچ گیا،303رنزکاہدف 48.4اوورزمیں6وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا،سرفراز نے90جبکہ شعیب ملک نے 77رنزکی شانداراننگزکھیل کرجیت میں اہم کرداراداکیا،حسن علی نے چاراورمحمدعامرنے تین وکٹیں حاصل کیں،جسین روئی کی87اورسٹوکس کی75رنزکی اننگزرائیگاں،انگلینڈنے سیریز4-0سے جیت لی۔انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کو پہلی کامیابی محمد عامر نے اوپنر ہیلز کو 23 رنز پر آؤٹ کر کے دلائی جن کا کیچ شعیب ملک نے پکڑا۔اس کے بعد 10ویں اوور میں حسن علی نے جوئے روٹ کو 9 رنز پر بولڈ کر دیا۔92 کے مجموعی سکور پر مورگن عماد وسیم کی گیند پر انہی کے ہاتھوں ایک آسان کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد روئے نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے سٹوکس کے ساتھ 72 رنز کی شراکت داری قائم کی اور یہ شراکت اس وقت ختم ہوئی جب جارحانہ انداز اپنائے روئے 87 رنز پر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی بیئر سٹو تھے جنھیں عمر گل نے 33 رنز پر آؤٹ کیا۔258 رنز کے مجموعی سکور پر حسن علی کی گیند پر سٹوکس 75 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ حسن نے بعد میں آنے والے بلے باز ووکس کو 10 رنز پر بولڈ کر دیا۔ اگلے اوور میں محمد عامر نے ڈاؤسن کو دس رنز پر آؤٹ کر دیا۔انگلینڈ کی 9ویں وکٹ ڈیوڈ ولی کی گری جنھیں حسن علی نے آؤٹ کیا اور یہ ان کی میچ میں چوتھی وکٹ تھی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے چار،محمدعامرنے تین جبکہ عمرگل اورعماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔303رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 22 رنز پر گری جب اوپنر شرجیل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم اور اظہر علی نے سکور کو 76 رنز تک پہنچا یا تو بابر 31 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ اسی اوور میں ایک رن کے اضافے کے بعد کپتان اظہر علی وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔انچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے کارڈف میں کھیلے جانے والے آخری میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے ہرا دیا۔تین وکٹیں گرنے کے بعدسرفراز اور شعیب ملک نے انگلش باؤلروں کاڈٹ کرمقابلہ کیا اورٹیم کومیچ جتوانے میں اہم کرداراداکیا۔ سرفراز احمد نے 73گین دوں پر 90 رنزکی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ شعیب ملک نے 77 رنزبنائے۔پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی محمدنواز تھے جوصرف دورن بناکررن آؤٹ ہوئے۔ رضوان اور عماد نے ذمہ داری سے کھیل کو ٹیم کو فتح دلائی۔رضوان 34جبکہ عماد وسیم16رنزبناکرناقابل شکست رہے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈاؤسن اورولی نے دو،دوجبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…