لاہور(این این آئی ) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں میں دلچسپی بڑھنے لگی، مزید 7غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی۔تفصیل کے مطابق پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن آئندہ برس فروری میں کھیلا جائے گا۔ پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انگلینڈ سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 7 کھلاڑیوں نے شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈرافٹنگ کیلئے دستاویزات پر دستخط کر دیئے ہیں۔پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ میں شامل ہونے والوں کھلاڑیوں میں معین علی، وائن پارنیل، سٹیفن فن، جیسن رائے، جیمز اینڈر سن، اینٹن ڈیویچ اور سٹیورٹ براڈ شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں نے اکتوبر میں دبئی میں ہونے والی ڈرافٹنگ میں شمولیت کی دستاویزات پر دستخط کر دئیے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ،دوسرے ایڈیشن کیلئے 7مقبول غیر ملکی کھلاڑیوں نے آمادگی ظاہر کردی،نام سامنے آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
بین الاقوامی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ



















































