جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’میدان سج گیا ‘‘ نہ عرفان نہ ہی محمد عامر۔۔۔ پاکستان نے ایک اور زبردست کھلاڑی میدان میں اتار لیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارڈف(مانیٹرنگ ڈیسک) محمد عرفان کا 5 اوورز کا دورہ انگلینڈ ختم ہوگیا، 6290 میل کا سفر طے کر کے لندن پہنچنے والے فاسٹ بائولر انجری کے شکار ہوگئے جسے وطن واپس روانہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، واحد ٹونٹی 20 کیلئے حسن علی کو اسکواڈ میں جگہ مل گئی۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بطور متبادل محمد عرفان کو طلب کیا، پیسر کو چوتھے ون ڈے میچ میں آزمانے کا فیصلہ کیا گیا، انھوں نے اپنے ابتدائی 5اوورز میںحریف بیٹسمینوں کو بھی خاصا پریشان کیا، مگر اننگز کے اہم مرحلے پر 42ویں اوور میں دوبارہ بولنگ شروع کر تے ہی پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کرتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔شائقین توقع کررہے تھے کہ سیریز کے آخری مقابلے سے قبل وہ فٹ ہوجائینگے لیکن ہفتے کو پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ عرفان دورئہ انگلینڈ کا نہ صرف پانچواں ون ڈے بلکہ واحد ٹوئنٹی 20میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔میدان میں واپسی پر دونوں پنڈلیوں میں کھچاؤ برقرار رہا، کھیلنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے انھیں واپس بھیجا جا رہا ہے، وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بحالی کیلئے کام کرینگے، بطور متبادل ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے حسن علی کو انگلینڈ میں اسکواڈ کے ساتھ رکھنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…