اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے پاس آخری موقع ۔۔۔ فیصلے کا دن آپہنچا

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش سے بچنے کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے آج آخری موقع ہے۔ون ڈے سیریز کے ابتدائی چاروں میچ یکطرفہ انداز میں ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم انگلش ٹیم کے خلاف اتوار کو بقا کی جنگ لڑے گی۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعدون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم نے ناقص کارکردگی دکھائی ہے اور ممکنہ طور پر اظہر علی اتوار کے میچ کے بعد قیادت سے سبکدوش ہوسکتے ہیں۔صوفیہ گارڈنز اتوار کو سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کی میزبانی کررہا ہے۔پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔گذشتہ سال نومبر میں انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی کا ون ڈے چھ وکٹ سے جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو دس میں سے آٹھ ون ڈے میچوں میں شکست ہوئی ہے۔اسے ابوظہبی میچ کے بعد واحد کامیابی آئر لینڈ کے خلاف دو ہفتے قبل ڈبلن میں ملی ہے۔جس میچ میں شرجیل خان نے دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز میں2 صفر سے کلین سوئپ ہونے کے بعد اظہر علی کی قیادت میں پاکستان کو ایک اور وائٹ واش کا سامنا ہے۔ان فٹ شعیب ملک کمر کی تکلیف سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔شعیب ملک سمیع اسلم کی جگہ لے سکتے ہیں۔پاکستانی اننگز کا آغاز کپتان اظہر علی اورشرجیل خان کریں گے،جبکہ ون ڈاون پر محمد رضوان یا شعیب ملک کھیلیں گے۔طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ فاسٹ بولر محمد عامر کو شامل کیا جائے گا۔پاکستان ٹیم نے اس گراونڈ پر 2 ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا۔انگلینڈ نے کارڈف میں 9ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔5جیتے ایک میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی، جبکہ3 میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…