لیڈز(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے واضح کیا ہے کہ انگلینڈ سے سیریز کے اختتام پر اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ کون سا کھلاڑی ٹیم کے ساتھ چل سکتا ہے اور کون سا نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکی آرتھر نے کہاکہ مجھے اس جملے سے نفرت ہے تاہم ہم دنیا میں نویں نمبر پر ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔پاکستان اپنی انٹرنیشنل رینکنگ بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ اس سلسلے میں آئی سی سی سسٹم کا کردار بھی اہم ہے جو حریف ٹیموں کے معیار کے حوالے سے بھی درجہ بندی کرتا ہے اس حوالے سے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ میں نے فکسچر لسٹ دیکھی ہے ٗ گیم بالکل بھی آسان نہیں ہے۔مکی آرتھر نے کہاکہ پاکستان کو ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 سیریز کھیلنی ہیں جس میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگااسی دوران ہم نے آسٹریلیا میں ایک روزہ سیریز بھی کھیلنی ہے جو واقعی مشکل ہوگی۔پاکستانی کوچ نے کھلاڑیوں کو وارننگ دی کہ ٹور کے اختتام پر فیصلہ ہو گا کہ ہمیں کسے ساتھ لے کر چلنا ہے اور کسے نہیں۔انہوں نے کہاکہ انگلش ٹیم ایک زبردست ٹیم ہے، ان کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں تاہم ہمارے 15 رکنی اسکواڈ میں فی الوقت ایسے پلیئرز نہیں ہیں۔