اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

دنیا کےسابق فاسٹ بولر بنگلہ دیش ٹیم کے کوچ مقرر

datetime 2  ستمبر‬‮  2016 |

ڈھاکہ( مانیٹرنگ ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے سابق تیز گیند باز کورٹنی والش تین برس کے کنٹریکٹ پر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم میں باؤلنگ کوچ کے طور اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ہیں۔کھیل چھوڑنے کے بعد سے وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں لیکن عالمی سطح پر انھوں نے کبھی کوچ کی ذمہ داریاں نہیں سنبھالی تھیں

۔53سالہ والش کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے پاس بہترین صلاحیت کے حامل کھلاڑی موجود ہیں اور وہ ہیڈ کوچ چندیکا ہاتھوروسنگا کے ساتھ بالنگ کوچ کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔والش ہیتھ سٹریک کی جگہ لیں گے جو اب تک بنگلہ دیش کے خصوصی بالنگ کوچ رہے۔والش کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز تو ’میرا گھر ہے لیکن بنگلہ دیش جیسے باصلاحیت گروپ کے ساتھ انٹرنیشنل کوچ کی حیثیت ایک ایسا موقع تھا کہ میں اسے اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتا تھا۔کورٹنی والش نے سنہ 1984 میں اپنا پہلا میچ میں کھیلا تھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں 519 وکٹیں لینے کے بعدسنہ 2001 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔
جب انھوں نے ٹیم میں شمولیت اختیار کی تو اس وقت ویسٹ انڈیز کی ٹیم دنیائے کرکٹ کی ایک بہترین ٹیم تھی اور اپنی جارحانہ بیٹنگ اور تیز ترین بالنگ کے لیے معروف تھی۔والش نے 205 ون ڈے میچز میں بھی 227 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ون ڈے میں ان کی سب سے بہترین کارکردگی سری لنکا کے خلات رہی جب 1986 میں انھوں نے شارجہ میں ایک رن کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…