پریمئر لیگ ۔۔۔! کھلاڑیوں کی خرید پر کتنے ارب پاؤنڈ خرچ کیے جارہے ہیں ؟ تہلکہ خیز رپورٹ

2  ستمبر‬‮  2016

ٍاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پریمئر لیگ فٹبال کلبز نے جمعرات کو کھلاڑیوں کے تبادلے آخری دن 15 کروڑ 55 لاکھ پاؤنڈ خرچ کیے۔ایک دن پہلے ہی کھلاڑیوں کے تبادلے پر کلبز 1.005 ارب پاؤنڈ خرچ کر کے گذشتہ برس کا 80 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈ کا ریکارڈ توٹ چکا تھا۔ کھلاڑیوں کے تبادلے پر آنے والے والے اخراجات 1.165 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئے۔کھلاڑیوں کے تبادلے اور خرید و فروخت کے اس عمل میں 13 بڑے کلبوں نے اپنے ریکاڈ توڑ دیے۔تبادلوں اور کھلاڑیوں کی خریداری کے علاوہ 20 پریمیئر کلبوں کو میچز کے نشریاتی حقوق کی فروخت سے پانچ ارب پاؤنڈ سے زیادہ کا منافع ہوا۔مالیاتی کمپنی ڈیلوئٹ کے ڈین جونز نے کھلاڑیوں کے تبادلوں پر ریکارڈ رقم خرچ کرنے کی وجہ گذشتہ برس کے نشریاتی حقوق سے حاصل ہونے والی آمدن کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس کو دیکھتے ہوئے مختلف کلبوں نے کھلاڑیوں کے تبادلوں اور ان کی خریداری کے لیے اپنے اخراجات میں اضافہ کیا۔ڈیلوئٹ کی شائع ہونے والی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال 2016 میں پریمیئر لیگ میں شامل کلبوں نے اوسطاً کھلاڑیوں کی خریداری پر چھ کروڑ پاؤنڈ خرچ کیے جبکہ صرف آخری دن ساڑھے 15 کروڑ خرچ کر دیے اور اس سے پہلے 2013 میں آخری اس دن کا ریکارڈ قائم ہوا تھا جب 14 کروڑ پاؤنڈ خرچ کیے گئے۔
اس سال چیمپیئنز لیگ میں کھیلنے والے صرف چار کلبوں کے کھلاڑیوں کی خرید و فروخت پر مجموعی اخراجات 38 کروڑ پچاس لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ تھے۔ ان کلبوں میں مانچسٹر سٹی، لیسٹر سٹی، آرسنل اور ٹوٹنہیم ہوٹسپر شامل ہیں۔ان چاروں کلبوں کے کھلاڑیوں کے تبادلے اور خرید و فروخت پر کیے جانے والے اخراجات پریمیئر لیگ میں شامل تمام کلبوں کی طرف سے خرچ کی گئی رقم کا ایک تہائی حصہ ہے۔سابقہ انگلش فٹبال کھلاڑی ٹریور سنکلیئر نے اس بارے میں کہا کہ ’اس میں اتنی زیادہ رقم ہونے کی ایک وجہ رسد و طلب کے قانون کی ہے۔ لوگ پریمیئر لیگ دیکھنا چاہتے ہیں اور اس میں سب سے زیادہ فائدہ کھلاڑیوں کا ہی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…