لیڈز(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں بولروں نے بہت محنت کی مگر پارٹنرشپ نہ توڑسکے،بدقسمتی سے میچ میں عرفان کی پنڈلی اکڑ گئی اور تھوڑے سے رنز کم پڑگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ناکامی پہ ناکامی ہوئی مگر کپتان کے بہانے ختم نہ ہوسکے،اظہرعلی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیساتھ سیریز مشکل تھی، بولروں نے تو بہت محنت کی تھی بس پارٹنرشپ نہ توڑسکے۔
کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ میچ میں عرفان کی پنڈلی اکڑ گئی اور تھوڑے سے رنز کم پڑگئے ۔ بہانہ بازی میں اظہرعلی نے سنچری مکمل کرلی اور اب کہتے ہیں کہ انہیں بھی ٹیم کے لیے بڑی اننگز کھیلنی ہوگی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پھرسے اس مسئلے سے دوچار ہونا پڑا، اس پرفوکس کرنے کی ضرورت ہے۔
انگلینڈ کے ہاتھوں ناکامی پہ ناکامی ،کپتان کیا کرتے رہے ؟ جانئے
2
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں