ناٹنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کا قومی ریکارڈبھی محمد عامر کے ہاتھوں پاش پاش ہوگیا۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ناٹنگھم کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں گیارھویں پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 28گیندوں پر پانچ چوکوں اور چارچھکوں کی مددسے 58 رنزکی شاندار اننگزکھیلی جو ون ڈے تاریخ میںآخری نمبرپر کھیلنے والے بیٹسمین کی اولین ففٹی پلس اننگزہے۔ اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ پاکستان ہی کے شعیب اختر کے نام تھا جس نے انگلینڈہی کے خلاف ورلڈکپ2003 کے میچ میں کیپ ٹاؤن کے مقام پر43رنزکی اننگز کھیلی تھی۔محمد عامر نے 28گیندوں پر207.14کے اسٹرائک ریٹ سے 58رنزکی اننگ