اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں444رنز بنا کر سب سے بڑا ریکارڈ بنا دیا،اس سے قبل جنوبی افریقہ نے2006ء میں پاکستان کے خلاف392 اور انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف408رنز بنائے تھے،پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں سب سے بڑا سکور کرنے کا ریکارڈ بنا دیا ہے اور ساتھ ہی انگلینڈ نے ایک روزہ میچوں میں کسی ٹیم کا سب سے بڑا سکور بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔
انگلینڈ نے مقررہ50اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر444رنز بنائے اس سے قبل انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 408 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ نے2006ء میں392رنز بنائے تھے۔انگلینڈ نے سری لنکا کے نیدرلینڈ کے خلاف سب سے بڑے سکور443رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دی۔
پاکستان بھیگی بلی بن کر رہ گیا۔۔انگلینڈ نے ایسے بڑے بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے
31
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں