اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسے کہتے ہیں قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا ، آل راؤنڈر شاہد آفریدی بغیر کھیلے ٹوئنٹی 20 کرکٹ کے دوسرے بہترین آل راؤنڈر بن گئے، بولرز میں ان کا پانچواں نمبر برقرار رہا۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کو بغیر کھیلے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے آل راؤنڈرز میں ایک درجہ ترقی مل گئی، انھوں نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، بولرز میں ان کا نمبر بدستور پانچواں ہے۔
بیٹسمین رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 کا حصہ نہیں بن سکا، کوہلی بیٹنگ اور سموئل بدری بولنگ میں پہلی پوزیشن پر فائز ہیں۔ بھارت کے راہول 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ دوسرا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پہلے مقابلے میں صرف ایک رن سے فتح پانے والی کیریبیئن ٹیم نے سیریز 1۔0 سے اپنے نام کی، اگرچہ وہ بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہے مگر دوسری پوزیشن پر فائز بھارتی ٹیم سے فاصلہ صرف ایک پوائنٹ باقی رہ گیا جو سیریز کے آغاز سے قبل 6 پوائنٹس کا تھا۔ستمبر میں بھی مختلف ٹیموں کے درمیان ٹی20 مقابلے جاری رہیں گے، پاکستان کو بھی انگلینڈ کا7 ستمبر کو سامنا کرنا ہے، وہ اس وقت ساتویں جبکہ انگلش ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، اگر گرین شرٹس یہ مقابلہ جیت گئے تب بھی وہ میزبان ٹیم سے پیچھے ہی رہیں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم بدستور نمبر ون ہے۔
’’ اسے کہتے ہیں قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا‘‘ شاہد آفریدی نے کرکٹ کھیلے بغیر بہترین ریکارڈ نام کر لیا
31
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں