پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

تیسرا ون ڈے، جیت کے خواب دیکھنے والی پاکستانی ٹیم کے ہوش اُڑ گئے،اظہرعلی کا بدترین استقبال

datetime 30  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوٹنگھم(نیوزڈیسک)تیسرا ون ڈے، جیت کے خواب دیکھنے والی پاکستانی ٹیم کے ہوش اُڑ گئے،اظہرعلی کا بدترین استقبال،وکٹ کے حصول میں مسلسل ناکامی کے بعد اظہرعلی نے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بیس رنز جڑ کر انگلش بیٹسمینوں نے پاکستانی کپتان کو حیران و پریشان کرڈالا، تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز میدان میں اترے۔ تاہم انگلینڈ کا سکور ابھی 33 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ جیسن روئے کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ جیسن روئے نے 15 رنز بنائے۔پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے ابتدائی دونوں میچ جیت کر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ اگر قومی ٹیم کو سیریز میں واپسی کرنا ہے تو اسے یہ میچ ضرور جیتنا ہوگا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ وکٹ بلے بازی کیلئے بہت سازگار ہے۔ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے، تاہم کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تیسرے میچ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔ جبکہ لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔اب سے کچھ دیر پہلے تک انگلش ٹیم ایک کھلاڑی کے نقصان پر 30اوورز میں 210 رنز بناچکی ہے ،پاکستان کی جانب سے صرف ایک وکٹ حسن علی ہی حاصل کرسکے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…