پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شعیب اختر نے اپنی کامیاب فاسٹ باؤلنگ کا راز بتا دیا

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی)سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ نہیں کے لفظ نے انہیں بڑا کھلاڑی بننے میں مدد دی، لوگ کہتے تھے کہ وہ فاسٹ باولر نہیں بن سکتے لیکن انہوں نے فاسٹ باولر بن کر دکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق کپتان وسیم اکرم کو بتایا کہ وہ ٹرائل دینے کے لیے بس کی چھت پر سوار ہو کر راولپنڈی سے لاہور آئے اور پیدل ماڈل ٹاون پہنچے۔شعیب اختر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کی تیز ترین گیند نیوزی لینڈ کے بلے باز کریگ میک ملن کو کرائی۔ ایک سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ ان کی آنکھوں میں بڑے بڑے خواب تھے جو انہیں سونے نہیں دیتے تھے۔ شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے انہیں کھیل کے لیے ان فٹ قرار دیا تھا لیکن ان کے عزم نے انہیں کرکٹ میں بڑی کامیابیاں دلائیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…