بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان ،انگلینڈ تیسرا ون ڈے،تیاریاں مکمل،میچ کب شروع ہوگا؟ کون کون میدان میں اترے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوٹنگھم(این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کا تیسرا اور اہم میچ منگل کو کھیلا جائیگا۔سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں ناقص بیٹنگ اور فیلڈنگ کے نتیجے میں شکستوں کے بعد قومی ٹیم میزبان انگلینڈ سے منگل کو ٹرینٹ برج میں ٹکرائیگی ٗ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں انگلش ٹیم کو 0۔2 کی سبقت حاصل ہے اور قومی ٹیم کو سیریز میں واپس آنے کیلئے تیسرامیچ لازماً جیتنا ہوگا تاہم شکست کی صورت میں نہ صرف سیریز ہاتھ سے جائے گی بلکہ آئی سی سی رینکنگ پر بھی اثر پڑسکتا ہے۔کھیل کے تینوں شعبوں میں تنقید کے بعد فاسٹ بولر محمد عرفان کو انجرڈ محمد حفیظ کی جگہ طلب کرلیا گیا ہے تاہم کپتان اظہرعلی نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، سرفراز احمد، شرجیل خان، شعیب ملک، بابراعظم، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں ٗ انگلش اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جانی بریسٹو، جیک بال، جوز بٹلر، لیان ڈاؤسن، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولے، بین اسٹوک، عادل رشید، لیام پلنکٹ، جیسن روئے، جوئے روٹ، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی مندرجہ ذیل ہونگے۔سمیع اسلم، شرجیل خان، اظہرعلی،بابراعظم، سرفرازاحمد، شعیب ملک، عماد وسیم، وہاب ریاض،حسن علی، یاسر شاہ اورمحمد عامر۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…