لارڈز(نیوز ڈیسک) لارڈز کے تاریخی میدان پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم دو رنز پر تین وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی۔اس موقع پر سرفراز احمد میدان میں اترے اور مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے چھ چوکوں سے شاندار سنچری اسکور کر کے پاکستان کا مجموعہ 251 رنز تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔اس شاندار بیٹنگ کے ساتھ ہی وہ لارڈز میں ایک روزہ میچ کے دوران سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں اور ان سے قبل کسی بھی پاکستانی کھلاڑی نے یہ اعزاز حاصل نہیں کیا۔اس سے قبل لارڈز میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ محمد یوسف کے پاس تھا جنہوں نے 88 رنز بنائے تھے۔