بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

انگلینڈ کو آغازمیں ہی بڑا دھچکا،محمدعامر نے اپنا کام کردکھایا

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لارڈز (نیوزڈیسک)انگلینڈ کو آغازمیں ہی بڑا دھچکا،محمدعامر نے اپنا کام کردکھایا،انگلینڈ کی اننگز میں دوسری ہی گیند پر محمد عامر نے جوئے روٹ کی وکٹیں اُڑا کر اپنے عزائم کا اظہارکردیا،اس سے قبل پاکستان کی جب اننگز ختم ہوئی تو صرف ایک رنز کے اضافے پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے پرسوچے جانے والے معمولی ٹارگٹ سے بہتر ٹارگٹ دیدیاگیا،49.5 اوورز میں 251رنز بناکرپاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی ، انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے 252رنز کا ٹارگٹ،عماد وسیم70گیندوں پر63رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔،اس سے قبل پینتالیسویں اوور کی پہلی گیند پر انگلش فاسٹ باؤلر لیام پلنکٹ نے عماد وسیم کو باؤنسرکرایا جس کو عماد وسیم نے چھکامارتے ہوئے باؤنڈری کی سیر کرادی ردعمل میں لیام پلنکٹ نے شدید غصے کا اظہارکیا،اس کے بعد شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی یاد تازہ کرتے ہوئے عماد وسیم نے دوسری اور تیسری گیند پر بھی چوکے رسید کرکے اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔پاکستان ٹیم کے ساتویں آیوٹ ہونے والے کھلاڑی حسن علی تھے جو لیام پلکنٹ کی گیند پر جوئے روٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ،اس سے قبل سرفرازاحمد نے مشکلات میں گھری پاکستانی ٹیم کا سکور قابل قبول حد تک پہنچانے میں اہم کردار اداکرتے ہوئے قومی ٹیم کو’’سرفراز‘‘کردیا،124بالز پر سنچری جڑ دی اور بالاخر130بالز پر کیرئیر بیسٹ 105رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر ایلکس ہلز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،بین الاقوامی کرکٹ میں یہ پہلاموقع ہے کہ کسی بھی ٹیم کے انگلینڈ کے خلاف صرف ایک رنز کے اضافے پر تین ٹاپ آرڈر بیٹسمین آؤٹ ہوکر پویلین واپس پہنچ گئے جن میں شرجیل خان، سمیع اسلم اور اظہر علی شامل ہیں ،اس سے قبل سابقہ ریکارڈ سری لنکا کاتھا جس کے تین ٹاپ آرڈر بیٹسمین تین رنز کے اضافے آؤٹ ہوگئے تھے ، کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اور گزشتہ میچ میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پا کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے لیکن ایسا نہ ہوسکاقومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حفیظ، محمد نواز اور عمر گل کی جگہ سمیع اسلم، یاسر شاہ اور حسن علی کو پلیئنگ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…