لارڈز (نیوزڈیسک)دوسرا ون ڈے سرفرازنے قومی ٹیم کو”سرفراز“کردیا،124بالز پر سنچری جڑ دی اور بالاخر130بالز پر کیرئیر بیسٹ 105رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر ایلکس ہلز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، انگلینڈ کیخلاف کسی بھی ٹیم کا بدترین ریکارڈ بنانے کے بعد پاکستان کی دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے ۔ قومی ٹیم نے اب سے تھوڑی دیر پہلے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر202 رنز بنائے ہیں۔بین الاقوامی کرکٹ میں یہ پہلاموقع ہے کہ کسی بھی ٹیم کے انگلینڈ کے خلاف صرف ایک رنز کے اضافے پر تین ٹاپ آرڈر بیٹسمین آﺅٹ ہوکر پویلین واپس پہنچ گئے جن میں شرجیل خان، سمیع اسلم اور اظہر علی شامل ہیں ،اس سے قبل سابقہ ریکارڈ سری لنکا کاتھا جس کے تین ٹاپ آرڈر بیٹسمین تین رنز کے اضافے آﺅٹ ہوگئے تھے ، کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اور گزشتہ میچ میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پا کر سیریز برابر کرنے کی پوری کوشش کریں گے لیکن ایسا نہ ہوسکاقومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حفیظ، محمد نواز اور عمر گل کی جگہ سمیع اسلم، یاسر شاہ اور حسن علی کو پلیئنگ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔