لاہور(این این آئی )گجر پورہ پولیس نے شیر شاہ روڈ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر پاکستان انگلینڈ کے میچز پرجواء کروانے والے 04ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی، 19موبائل فونز،لیپ ٹاپ ، کیکولیٹرز،ایل سی ڈی ،پرنٹرز، میچ بک اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہرمیں کریک ڈاؤن کا حکم دیاجس پرایس پی سول لائنز علی رضانے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ۔ڈی ایس پی مغلپورہ سرکل عثمان حیدرنے ایس ایچ اوگجر پورہ اشتیاق احمد و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ اوگجرپورہ اشتیاق احمدنے ماہرانہ منصوبہ بند ی کر کے شیر شاہ روڈ کے علاقہ میں چھا پہ مار کر04بکیئے گرفتار کر لیئے۔گرفتارملزمان میں سرغنہ شفیق،عامر، عبدالرحمن اورعمران شامل ہیں ۔میچ بکیوں کی گرفتاری پر ایس پی سول لائنز علی رضا نے ایس ایچ اوگجر پورہ اشتیاق احمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔