جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’مایہ ناز باکسر سر پکڑ کر بیٹھ گئے‘‘ پنجاب حکومت نے باکسر عامر خان کے ساتھ بڑا ’ہاتھ ‘کر دیا

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں فیفا فٹبال آفس کے قریب انھیں باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے لیے دی گئی زمین ‘ متنازع ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں عامر خان نے کہا کہ باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے لیے انھیں دی گئی زمین متنازع ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ اس مقصد کے لیے مجھے زمین فراہم کریں گے لیکن عملی طور پر مجھے کوئی زمین نہیں دی گئی۔عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور انھیں یہاں کے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرکے خوشی ہوگی۔
عامر خان کے ترجمان نے مقامی اخبار کو بتایاکہ اس حوالے سے باکسر عامر خان پنجاب کے سیکرٹری سپورٹس سے ملاقات کرکے اس معاملے بر تبادلہ خیال کرینگے۔ترجمان نے مزید بتایاکہ عامر خان اور دوسرے متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر رانا مشہود سے ملاقات کی اور حوالے سے بات چیت کی گئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر پنجاب حکومت کی جانب سے باکسنگ اکیڈمی کے حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی تو اس حوالے سے میڈیا کو آگا ہ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے عامر خان کو باکسنگ اکیڈمی کے قیام کے لیے زمین کا ٹکڑا دینے کا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا دراصل پنجاب حکومت قذافی اسٹیڈیم کے قریب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک باکسنگ اکیڈمی بنا رہی ہے اور عامر خان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس اکیڈمی میں نوجوان ٹیلنٹ کو تربیت دیں، جہاں تعمیراتی کام کا آغاز رواں برس کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…