اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ایڈوائس پر 28اگست کو ہونیوالے نیشنل ٹی 20کرکٹ کپ کے میچز منسوخ کرتے ہوئے دونوں میچز کو متبادل تاریخوں پر منعقد کروانے کا فیصلہ کر لیا ۔ با خبر ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پی سی بی حکام کو آگاہ کیا ہے کہ 28اگست کے حوالے سے سیکیورٹی الرٹ جاری ہوا ہے کہ کوئی سانحہ رونما ہو سکتا ہے لہذا اس روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کا انعقاد نہ کروایا جائے اور ان میچز کو متبادل تاریخوں میں منعقد کروایا جائے ۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی 20کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی کوشش تھی کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود 28اگست کو کراچی وائٹ اور پشاور جبکہ اسلام آباد اور لاہور وائٹ کی ٹیموں کے درمیان میچز شیڈول کے مطابق کروائے جائے تاہم ان میچز کو صرف کھلاڑیوں تک ہی محدود رکھا جائے لیکن قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام نے پی سی بی کے اس عمل کو بھی رسک قرار دیا جس پر آرگنائزنگ کمیٹی کو مجبورا گھٹنے ٹیکنے پڑے اور ٹورنامنٹ کے طے شدہ شیڈول کے دونوں میچز کو ملتوی کرتے ہوئے انہیں ری شیڈول کر دیا ۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ نے تصدیق کی کہ 28اگست کو ہونیوالے نیشنل ٹی 20کرکٹ کپ کے دونوں میچز ری شیڈول کر دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک میچ جمعہ کو جبکہ دوسرا میچ 29اگست کو منعقد کروایا جائیگا ۔ ٹورنامنٹ میں شریک آٹھ لاہوروائٹس، لاہور بلیوز، کراچی وائٹس ، کراچی بلیوز، پشاور، راولپنڈی ، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایونٹ کے ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی ۔ٹورنامنٹ کا فائنل 16ستمبر کو ملتان میں کھیلا جائیگا ۔
کر کٹ کے میدان سے افسو سنا ک خبر پی سی بی نے میچ منسو خ کر دیئے
25
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں