ساؤتھمپٹن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پرپچاس اوورز میں 260 رنزبنا کر انگلینڈ کو 261 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جو 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ساؤتھمپٹن میں بارش کی وجہ سے تھوڑی دیر تاخیر ہوئی لیکن میچ کے دورانیے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شیعب ملک، 17، اظہر علی82، شرجیل خان 16، محمد حفیظ 11 اور بابر اعظم 40 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اظہر علی نے 110گیندیں کھیل کر 72 رنز بنائے۔ پاکستان اور انگلینڈ دونوں ایک ایک ریویو ضائع کر چکے ہیں۔