پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین دوسرا اور آخری ون ڈے میچ،تیاریاں مکمل،میچ کب شروع ہوگا؟جانیئے

19  اگست‬‮  2016

ڈبلن(آئی این پی) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان2ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ(آج) ہفتہ کو کھیلا جائے گا،پاکستان کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 7ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں سے 5پاکستان ،ایک آئر لینڈ اور ایک میچ ٹائی ہوا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجکر 45منٹ پر شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسراایک روزہ میچ (آج) ہفتہ کومیچ کھیلا جائے گا۔ ڈبلن کے ویلیج گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجکر 45 منٹ پر میدان میں اتریں گی۔قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ اسکواڈ میں شرجیل خان، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، سمیع اسلم، حسن علی، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، عمر گل، یاسر شاہ، وہاب ریاض شامل ہیں۔دوسری جانب آئرلینڈ کی جانب سے ولیم پوٹرفیلڈ اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ انہیں اسکواڈ میں پیٹر جیس، اینڈے میکبرین، بیری میکریتھی، جان اینڈریسن، ایڈ جوئز، کیون اربرین، ٹم مورتاگ، نیل اوبرین، اسٹارٹ پوائنٹر، گیری ولسن، پال اسٹرلنگ اور کریگ ینگ کی خدمات حاصل ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…