ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ریو اولمپکس میں 2ہزار سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ریکارڈ توڑنے والے کھلاڑی نے ایسا اعلان کر دیا جس کی توقع نہ تھی

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ امریکی پیراک مائیکل فیلپ نے 2 ہزار سال سے زائد پرانا ریکارڈ توڑنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔امریکا کے شہرہ آفاق ایتھلیٹ مائیکل فیلپ نے اولمپک میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ریو اولمپکس 2016 میں چوتھا طلائی تمغہ کر 2 ہزار سال سے زائد پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔امریکی پیراک نے 200 میٹر کے انفرادی مقابلے کے فائنل میں فتح حاصل کر کے اپنے کیریئر کا 22 واں سونے کا تمغہ جیتا فتح کے ساتھ ہی انہوں نے تاریخ کے سب سے بہترین ایتھلیٹ سمجھے جانے والے قدیم یونان لیونیڈز آف رہوڈز کو بھی پیچھے
چھوڑ دیا۔وہ اس کامیابی کے ساتھ ہی لگاتار چار اولمپک گیمز میں ایک ہی مقابلہ تواتر سے جیتنے والے تاریخ کے پہلے پیراک بن گئے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے 2004، 2008 اور 2012 کے اولمپکس میں بھی اس ریس میں کامیابی حاصل کی تھی۔مائیکل فیلپ برازیل میں جاری ایونٹ میں اب تک 4 طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں وہ 13 اگست ہفتے کو اپنے اولمپک کیرئیر کے آخری مقابلے میں ریو 100میٹر بٹر فلائی ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔خیال رہے کہ مائیکل فیلپ اپنے کیرئیر میں پانچویں اولمپک ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں اور ریو اولمپکس میں اپنے کیریئر کا اختتام شاندار طریقے سے کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔امریکی ایتھلیٹ کی اولمپکس مقابلوں میں ان کے کل تمغوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جن میں 22 طلائی جبکہ چاندی 3 اور کانسی کے دو میڈلز شامل ہیں۔انہوں نے 2012 اولمپکس میں ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے یہ فیصلہ 2014 اپریل میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور ریو اولمپکس 2016 میں رسائی حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…