اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ریو اولمپکس میں چار سو میٹر مردوں کی ریلے ٹیم میں امریکن پیراک مائیکل فیلپس نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ جب انہوں نے یہ میڈل جیتا تو اس دوران لاکھوں ناظرین نے ان کے کندھوں اور بیک پر سرخ نشان دیکھے۔ کچھ کا خیال تھا کہ شاید یہ ٹیٹو کی نئی قسم ہے اور کچھ کا گمان تھا کہ وہ ٹینس بال کے بستروں پر سوئے رہے جس کی وجہ سے ان کے جسم پر یہ گول اور سرخ رنگ کے دھبے بنے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ سرخ نشانات کوئی ٹیٹو نہیں بلکہ حجامہ کی تھراپی کے نشانات ہیں جو سنت نبوی ﷺ ہے۔ حجامہ سے خون کی روانی بڑھتی ہے اور مسلز کی سوجن ٹھیک ہوتی ہے۔ تیس سالہ مائیکل فلپس نے بھی حجامہ کو ریو اولمپکس میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے استعمال کیا اور اب تک ریو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔