ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پی سی بی نے کر کٹر ز کو نکھا رنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے دیار غیر میں بیٹھے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سمیت ملک بھر میں قائم کی جانیوالی کرکٹ اکیڈمیز میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے اپنے اسٹرٹیجی پیپر کو مکمل کرتے ہوئے پی سی بی کے اعلی حکام کو بریفنگ دی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے بیرون ممالک بیٹھے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی خدمات لینے کی درخواست کی تھی تاکہ ان سابق کرکٹرز کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر کوچنگ سہولیات فراہم کی جائے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے اعلی حکام نے مدثر نظر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں سابق کرکٹرز کی خدمات لینے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے جس کے تحت وہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی مرحلہ وار خدمات حاصل کرینگے جبکہ پہلے مرحلے میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ، محمد یوسف، راشد لطیف ، آف سپنر ثقلین مشتاق، فاسٹ باولر عاقب جاوید اور محمد اکرم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بات چیت کا عمل جاری ہے ۔ اس ضمن میں پی سی بی کے میڈیا منیجر رضا راشد نے تصدیق کی مدثر نذر با صلاحیت کرکٹرز کی تکنیک کو بہتر بنانے اور ان کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے سابق اسٹار کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آن بورڈ لینا چاہتے ہیں تاکہ سابق کرکٹرز کے تجربات اور خدما ت سے استعفادہ حاصل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سابق کرکٹرز نوجوان کھلاڑیوں کی گرومنگ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…