جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک شگون(کرکٹر) کون سا ہے ؟ کپتان نے آخر بتا ہی دیا

datetime 8  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وکٹ آسان ہونے کے باوجود اننگز کو استحکام نہ دے سکے،سمیع اسلم جیسا اوپنر پاکستان کرکٹکیلئے نیک شگون ہے،بولنگ اٹیک کی غیر متاثر کن کارکردگی کے بعد آخری ٹیسٹ میں نئے بولر کو موقع دے سکتے ہیں ، پانچویں باؤلر کا نہ ہونا درد سر بنا ہوا ہے جس کا کوئی حل نہیں، اوول ٹیسٹ جیتنے میں جیت کیلئے پر امید ہوں ۔ایجسبٹن میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ سمیع اسلم اورا ظہر علی نے پہلی اننگز میں دباؤ برداشت کرتے ہوئے بہت اچھا پلیٹ فارم فراہم کیا لیکن بعد ازاں بیٹسمین زیادہ رنز نہ بناسکے،میں کریز پر قیام کو طول نہ دے سکا، یونس خان بھی جلد پویلین لوٹ گئے،اسد شفیق بھی توقعات پر پورا نہ اترے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہماری آخری 6وکٹیں تیزی سے حاصل کرکے بڑی لیڈ نہیں لینے دی جبکہ اس سے قبل خسارے میں جانے کے باوجود انگلش اوپنرز نے اچھی اننگز کھیلی، ہمارے بولرز اگلے روز ان کو جلد آؤٹ کرنے کے بعد بھی کارکردگی میں تسلسل برقرار نہ رکھ پائے، جونی بیئر اسٹو اور معین علی نے تیزی سے رنز بناکر ہمیں دباؤ کا شکار کیا۔مصباح نے کہا کہ دوسری اننگز میں سمیع اسلم اور اظہر علی نے ایک بار پھر ہمیں میچ بچانے کا موقع فراہم کیا لیکن انگلش بولرز نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک آسان پچ کو بھی ہمارے لیے بہت مشکل بنادیا، انھوں نے کہا کہ سمیع اسلم جیسا اوپنر پاکستان کرکٹ کیلیے نیک شگون ہے،انھوں نے دونوں اننگز میں ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مصباح نے کہا کہ بولنگ اٹیک کی غیر متاثر کن کارکردگی کے بعد آخری ٹیسٹ میں کسی نئے بولر کو موقع دینے کا سوچ سکتے ہیں،کھیل میں بہتر ڈسپلن لائے بغیر کامیابی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…