جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیسرا ٹیسٹ ،جیتے میچ میں دو پاکستانی باﺅلر کابرطانوی ٹیم کو سرپرائز،آخری وکٹ پرچوکوں کی بارش کردی

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
برمنگھم(نیوزڈیسک)تیسرا ٹیسٹ ،جیتے میچ میں دو پاکستانی باﺅلر کابرطانوی ٹیم کو سرپرائز،آخری وکٹ پرچوکوں کی بارش کردی، سہیل خان نے سات چوکوں کی مدد سے 37گیندوں پر 36رنز بناکرآﺅٹ ہوگئے ،جبکہ راحت علی نے تین چوکوں کی مدد سے 35گیندوں پر 15رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے باعث بالاخر جیت انگلینڈ کا مقدر بن گئی،تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان 445 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا جب محمد حفیظ جلد آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کا سکور ابھی 80 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ اسے دوسرا نقصان اٹھانا پڑ گیا جب اظہر علی 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد 92 رنز پر باز یونس خان 4 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ پاکستان کو چوتھا نقصان کپتان مصباح الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف 10 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ اس کے فوری بعد اسد شفیق صفر کے سکور پر آﺅٹ ہوگئے ،پاکستان کی چھٹی وکٹ سرفراز احمد کی گری جو کہ صفر پر آﺅٹ ہوگئے،جبکہ ساتویں وکٹ سمیع اسلم کی گری جو کہ 70رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے ،آٹھویں وکٹ یاسرشاہ آٹھ رنز بناکرآﺅٹ ہوگئے جبکہ نویں وکٹ محمد عامر سولہ رنز پر آﺅٹ ہوگئے ،واضح رہے کہ سمیع اسلم نے پہلی اننگز میں بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82رنز بنائے اور اظہر علی کی غلط کال پر آﺅٹ ہوگئے، مجموعی طورپر یہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے اور اب شکست یقینی لگتی ہے مگر اس میچ میں سمیع اسلم پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے مجموعی طورپر انتہائی شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…