تیسرا ٹیسٹ ہاتھ سے نکل گیا،سمیع اسلم چھاگئے

7  اگست‬‮  2016

برمنگھم(نیوزڈیسک)تیسرا ٹیسٹ ہاتھ سے نکل گیا،سمیع اسلم چھاگئے، برمنگھم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان 445 رنز بنائے اور اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا جب محمد حفیظ جلد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کا سکور ابھی 80 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ اسے دوسرا نقصان اٹھانا پڑ گیا جب اظہر علی 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد 92 رنز پر باز یونس خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کو چوتھا نقصان کپتان مصباح الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف 10 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے فوری بعد اسد شفیق صفر کے سکور پر آؤٹ ہوگئے ،پاکستان کی چھٹی وکٹ سرفراز احمد کی گری جو کہ صفر پر آؤٹ ہوگئے،جبکہ ساتویں وکٹ سمیع اسلم کی گری جو کہ 70رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ،واضح رہے کہ سمیع اسلم نے پہلی اننگز میں بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82رنز بنائے اور اظہر علی کی غلط کال پر آؤٹ ہوگئے، مجموعی طورپر یہ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے اور اب شکست یقینی لگتی ہے مگر اس میچ میں سمیع اسلم پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے مجموعی طورپر انتہائی شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…