برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن انگلینڈ نے دوسری اننگز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 445 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔ انگلینڈ کے اننگز ڈکلیئر کرنے کے بعد پاکستان ٹیم کو جیت کیلئے 343 رنز درکار ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے کپتان الیسٹر کک نے دوسری اننگز میں 66 رنز بنائے جبکہ اینڈی ہیلز 54، جوئے روٹ 62 ، وینس 42، جی ایس بالانس 28 اور جیمی بیرسٹو 83 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی طرف سے معین علی 86 رنز بنا کر ٹاپ سکورر ہونے کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ بھی رہے ۔ پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز میں محمد عامر ، سہیل خان اور یاسر شاہ نے انگلینڈ کے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تیسرے ٹیسٹ میچ میں 343 رنز کے ہدف میںپاکستان نے پہلی وکٹ کھو دی ہے۔ محمد حفیظ 2 رنز بنا کر سٹیورٹ براڈ کی گیند پر کرس ووکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کو تیسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے مزید 284 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 9 وکٹیںباقی ہیں جبکہ 67 اوورز باقی ہیں۔
انگلینڈ کا پہا ڑ جیسا ہد ف پا کستان کی بیٹنگ آتے ہی وہی ہوا جس کا ڈر تھا
7
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں