برمنگھم (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ برمنگھم ٹیسٹ کے چورتھے روز چائے کے وقفے کے بعد پاکستان کو وکٹ نہ ملنے کی وجہ سے میچ پر پاکستان کی گرفت کمزور ہو گئی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوے ٹیم کے باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوزیشن مستحکم تھی۔فٹنس پر سوال کے جواب میں مشتاق احمد نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے کھلاڑی فٹنس پر بہت توجہ دے رہے ہیں اور ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے فٹنس بہت اہم ہے۔ ٹیم میں چار بولروں کو کھیلانے پربولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ چار باؤلرز سے ہی ٹیم نے لارڈز میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔انھوں نے کہا کہ چار بولروں کے ساتھ کھیلنے کے فوائد اور نقصانات دونوں ہیں۔ کوچ مشتاق احمد کے مطابق اننگز لمبی ہونے پر چارباؤلرز تھک سکتے ہیں اور تھکنے کے بعد اگر ان کا ذہن ساتھ بھی دے رہا تو وہ جسمانی طور پر تھک چکے ہوتے ہیں۔